بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس خیبرسرکل کا آپریشن 

بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس خیبرسرکل کا آپریشن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں کنڈے لگانے والوں اوربجلی کا غیرضروری استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورسز نے کالج ٹاؤن سب ڈویژن کوہاٹ کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 136 کنڈے ہٹائے گئے،30 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی،7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 1.22 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایچ ٹی اورایل ٹی کی 8 سپین تاریں اتاردی گئیں،کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اور ان کے لئے اب زیروٹالیرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بجلی بل ادا نہ کرنے اورکنڈوں اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی،