صاف اور شفاف کاروبار کرنیوالوں کو رعایت دی جائے،سردار احمد 

صاف اور شفاف کاروبار کرنیوالوں کو رعایت دی جائے،سردار احمد 

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے لوگ محفوظ ہو حدیث نبوی ﷺ کہ جس نے ملاٹ کی وہ ہم میں سے نہیں ہے انسان جب اپنے بچوں کے لیے پسند کرتا ہے وہی دوسروں کے لیے بھی پسند کریں دودھ میں ملاٹ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ دونمبر لوگوں کا خاتمہ کیا جاسکے اور صاف شفاف کاروبار کرنے والوں کے ساتھ خصوصی رعایت دی جائے سردار احمد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ادینزائے عباس خان افریدی نے ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ھدایت کے مطابق دودھ سپلائی کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا اپریشن شروع کیا ہے جس میں شاہ فیصل ڈیری فارم دیربالا اپنے اخلاص،ایمانداری اور دیانت کی بدولت مقامی انتظامیہ کے سامنے سچ کے ہیرو بن گئے شاہ ڈیری فارم کے مالک سردار آحمد، بابو اور محمد زمین نے چکدرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2016 سے انھوں خالص دودھ سپلائی کرنے کا کام ایک جذبے کے تحت شروع کر دیا ہے۔ رسالپور مردان سے چار ہزار لیٹر کے قریب خالص دودھ روزانہ کی بنیاد پر دیر بالا سپلائی کرتا ہے۔ گزشتہ رات 12 بجے کے قریب ان کی گاڑی کو چکدرہ چیک پوسٹ پر مقامی انتظامیہ تشکیل کردہ ٹیم نے روکا۔انھوں نے دودھ کے نمونے لیکرٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھیج دئیے۔ رپورٹ انے پر ان کے دودھ کو مکمل خالص اور انسانی صحت کیلئے بہترین قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ایمانداری،دیانت اور اسلامی اصولوں کے تحت کاروبار میں برکت کے ساتھ ساتھ ذ ہنی سکون اور راحت نصیب ہوتی ہے۔ جبکہ دھوکہ دہی،فریب اورملاوٹ کرنے والوں کو نہ سکون ملتا ہے اور نہ ہی کامیاب ملتی ہے۔ انھوں نے چکدرہ کے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی کہ سماج دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہ بھرتی جائے لیکن جس کا دامن پاک ہو۔جس کا ٹیسٹ درست ائے انہیں فوری طور پرجانے کی اجازت دی جائے۔ کیونکہ جس گاڑی میں چارہزار لیٹر دودھ ہو ان کے خراب ہونے کا خطرہ موجو رہتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایات کی روشنی اسسٹنٹ کمشنرادینزئی کی طرف سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم میں اب تک ملاوٹ شدہ اور مضر صحت ہزارو لیٹر دودھ کوضائع کرکے بھاری جرمانے عائدکردیئے گئے اور کوئی بھی اس قبیح فعل میں نہ بچ سکا صرف شاہ فیصل ڈیر فارم دیر بالا کے دودھ والی گاڑی نے سچ کا سرٹیفکیٹ اپنے نام کر دیا۔ عوامی حلقو ں نے شاہ فیصل دیرفارم دیر بالا کی ایماندار ی اوردیانت کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -