ضلع ہنگو میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل

ضلع ہنگو میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع ہنگو میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے  انتظامات مکمل،94594 سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائینگے۔جبکہ 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی۔اس خوراک سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا۔ پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوگی ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم ڈی پی او اکرام اللہ خان نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او اکرام اللہ خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ سمیت محکموں کے سربراہان سمیت علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ہنگو آفس میں منعقدہ تقریب سے  شرکاء کو بریفننگ دیتے ہوئے ڈاکٹر احمد امین نے کہاکہ ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ہنگو میں بھی 17 ستمبر شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیومہم میں 94594 سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔انتظامات کے تحت 367 موبائل،32 فکسڈ،22 ٹرانزٹ جنکے  نگرانی کے لئے 114 ایریا انچارج مقرر کی گئیں ہے۔جو کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پر سختی عمل درآمد کرتے ہوئے گھر گھر جاکر مہم میں حصہ لیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے کہاکہ بچوں کو پولیو مرض سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت ویکسین دینے سے نہ صرف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا بلکہ پولیو سمیت دوسرے امراض کابھی مقابلہ کرسکیں گے۔حکومت  ملک کو  پولیو سے پاک بنانے کے لئے پر عزم ہے اور اسکے لئے تمام مکاتب فکر  بالخصوص والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی پولیو مہم کا انعقاد ہو وہ اپنی قومی ذمداری  سمجھتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلواکر ان کا مستقبل خوشحال بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -