ڈی ایس پی سٹی عنایت خان  کی سربراہی میں آئس کے  حوالے سے آگہی واک

  ڈی ایس پی سٹی عنایت خان  کی سربراہی میں آئس کے  حوالے سے آگہی واک

  

 پشاور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ شعور و آگہی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کے دوران گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی حاجی عنایت خان کی سربراہی میں تھانہ خان رازق شہید کی حدود محلہ جھنگی میں منشیات خصوصا آئس کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید وارث خان، تاجر راہنماوں اور دیگر شہریوں نے شرکت کی، واک کے دوران شرکاء نے آئس اور دیگر منشیات کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے تفصیلات کے مطابق آئی جی پی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر پشاور کو منشیات سے پاک کرنے کی خاطر خصوصی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دوسرے طرف عوام کو منشیات کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کی خاطر خصوصی واکس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے جس کے تحت گزشتہ روز ڈی ایس پی سٹی حاجی عنایت خان کی سربراہی میں گزشتہ روز شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز محلہ جھنگی میں خصوصی وا ک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید سمیت تاجر راہنماوں اور دیگر شہریوں نے شرکت کی واک کے دوران ڈی ایس پی عنایت خان نے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران واضح کیا کہ اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران اب تک سینکڑوں ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، حاجی عنایت نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات خصوصا آئس سے محفوظ رکھنے کی خاطر پولیس کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئس اور دیگر منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -