صوابی میں کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے میں شامل سکیمیں مکمل 

  صوابی میں کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے میں شامل سکیمیں مکمل 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)صوابی میں کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے میں مکمل ہونیوالی سکیمیں اگلے ہفتے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کی جائینگی جبکہ کرکٹ اکیڈمی میں نٹ لگانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی، یہ ہدایات کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے کی ٹیم نے اپنے دورہ صوابی کے دوران مختلف سکیموں کے دورے کے دوران کنٹریکٹر کو دی، پی ایم یو کی ٹیم انجنیئرز پارس اورعمر شہزاد سمیت ڈی ایس او صوابی بھی اس موقع پر موجودتھے جنہوں نے زیدہ کلابٹ اور باجا کے علاقے میں کھیلوں کے ایک ہزار منصوبے میں بننے والی کرکٹ اکیڈمی کادورہ کیا بعدازاں انہوں نے پابینی اور چھوٹا لاہور میں جاری سکیموں کا دورہ کیا اور کام کی رفتار اور معیار چیک کیا اس موقع پر کھلاڑیوں نے کرکٹ اکیڈمی میں نٹ لگانے کیلئے بھی درخواست دی جبکہ پچز کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی یہ سکیمیں اگلے ہفتے ڈی ایس او صوابی کے حوالہ کی جائینگی..

مزید :

پشاورصفحہ آخر -