کارکن پسکو کا قیمتی سرمایہ ہیں،چیف ایگزیکٹیو

کارکن پسکو کا قیمتی سرمایہ ہیں،چیف ایگزیکٹیو

  

پشاور(نیوز رپورٹر)لائنوں پردوران کاررونما ہونے والے حادثات کی وجوہات,خطرات اوردیگرعوامل کے بارے میں شعوراجاگرکرنے کے لئے واپڈا ہاؤس پشاور میں Safety Environment & Quality Assurance   کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس میں محمدحفیظ الرحمان  کنوینر،صادق حسین،دلروز خان،نمائندہ  انرجی ڈیپارٹمنٹ کے پی کے،  چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان اوردوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی، چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ کارکن پسکو کا قیمتی سرمایہ ہیں،لائن مین کو کام پر جانے سے پہلے سیفٹی اورکام کے بارے میں ضروری آگاہی دی جائے.انہوں نے کہاکہ اگرکوئی لائن مین سیفٹی آلات کے استعمال میں کوتاہی کرتا ہے اور اس کے خلاف اسی وقت سخت ایکشن لیا جائے، چیف ایگزیکٹیونے کہا کہ سیفی آلات لائن مین کا زیور ہے اور اس کے استعمال میں شرم نہیں کرنی چاھئے.انہوں نے کہا کہ ٹریننگ تربیت کا اہم حصہ ہے  اورلائن مین کو اپنے کام کے بارے میں آگاہی اورتربیت  نہایت اہم ہے.انہوں نے کہا کہ PTW فون پر نہ لیا جائے اورسپرنٹنڈنٹ خود گرڈ سٹیشن جاکر اپنی نگرانی میں PTW لے اور کام ختم کرنے کے بعد ذاتی طورپرگرڈ سٹیشن جاکر PTW  ختم کرکے فیڈر آن کیا جائے.چیف ایگزیکٹونے کہا کہ بہترحالات کارفراہم کرنے اور دوران کار بہترحفاظتی سامان کی فراہمی پسکومنیجمنٹ کا مطمع نظر ہے.تاہم ہرکارکن کی بھی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ دوران کام سیفٹی کے بنیادی اصولوں کومدنظر رکھے اور حفاظتی پالیسی پرپوری طرح عمل درآمد کرے.انہوں نے کہا کہ کبھی اپنے ساتھیوں کو لاپرواہی برتتے دیکھیں تو انہیں کام سے روک دیں اوریاددہانی کریں کہ آپ کی زندگی خداکی امانت ہے اس کی حفاظت کریں.آپ سے گزارش ہے کہ آپ سیفٹی کو ڈ پر مکمل عمل کریں.حفاظتی تدابیر اپنائیں.انتظامیہ وقتا فوقتا یہ ہدایات جاری کرتی رہتی ہے کہ کارکن باالخصوص لائن سٹاف بغیر ٹی اینڈ پی اورلائنوں کو دونوں جانب ارتھ کئے اور بجلی کے پرمٹ حاصل کئے بغیر ہرگز کام نہ کریں.. لائن سٹاف  ورک پرمٹ کے بغیر لائن پر کام نہ کریں. اس بات کو یقینی بنائیں کہ کام کی جگہ پر بجلی کی سپلائی بند ہے.پول کے دونوں اطراف  کے کھمبوں کو ارتھ لگائیں. کام کے دوران ٹرانسفارمر کے اوپر چڑھ کر کام کرنے سے اجتناب کریں.نیوٹرل اور سٹریٹ لائٹس کی تاروں سے  زیادہ  محتاط رہیں. اس بات کو یقینی بنائیں کہ کام  کے دوران سیفٹی بیلٹ,ربڑ کے جوتے,سیڑھی,کاٹن  کے کپڑے,ہلمٹ اور دستانے ضرور استعمال کریں. عدم دستیابی کی صورت میں کام کرنے سے انکارکردیں.انہوں نے کہا کہ کام کے دوران ایسی محفوظ فضا پیدا کی جائے جس میں آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں.بجلی کے نظام کو ایسے نقائص سے پاک کیا جائے جو آپ کے لئے خطرات کا باعث بن سکتے ہوں.بلکہ آپ بھی ایسی غلطیوں کی نشاندہی کریں جو ہماری نظروں سے اوجھل ہیں.تاکہ ان کا ضروری تدارک کیا جاسکے.لائن سٹاف ٹریننگ آپ کی سروس کا ایک لازمی اور اہم حصہ ہے.اور ان کی کارکردگی کو بہتربنانے اور آپ کوکام کے دوران احتیاطی تدابیر سے روشناس کرانے اور ان پر سختی سے عمل درآمد انتہائی ضروری ہے.تربیت جسمانی,ذہنی,جذباتی اور اخلاقی نشوونما کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے.اس سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے تربیت کے دوران ان پرخصوصی توجہ دی جائے.آپ اپنے اندرحوصلہ مندی,دیانتداری,راست گوئی,حاضردماغی,پابندی وقت اور قوت عمل کی صفات پیداکریں. پسکو انتظامیہ  اور لائن سٹاف,سپروائزرز عملہ کو باہم مل کر جدوجہد کرنی ہے.تاکہ جان لیوا حادثات کو روکا جاسکے.جس کے لئے حفاظتی کلچر کو فروغ دینا ضروری ہے.امید ہے کہ آپ کام پر اپنی جان کو اللہ کی بہت بڑی نعمت سمجھ کر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -