عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، تباہ ہو جاتا ہے: بلاول

    عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، تباہ ہو جاتا ہے: بلاول

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہ تباہ ہوجاتا ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، صحت کے انصاف کے نام پر عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صحت کا نظام تباہ کردیا،خیبرپختونخوا کے آٹھ سالہ دورِ اقتدار میں عمران خان کوئی ایک ایسا ڈھنگ کا کام نہ کرسکے جسے اپنا کارنامہ قرار دے سکیں۔منگل کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان اور جنرل سیکریٹری شازی خان  نے  یہاں اسلام  آباد میں ملاقات کی جس میں سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے، صحت کے انصاف کے نام پر عمران خان نے خیبرپختونخوا میں صحت کا نظام تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس منصوبے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہ تباہ ہوجاتا ہے،خیبرپختونخوا کے آٹھ سالہ دورِ اقتدار میں عمران خان کوئی ایک ایسا ڈھنگ کا کام نہ کرسکے جسے اپنا کارنامہ قرار دے سکیں۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -