جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات
اسلام آباد(آن لائن) این سی او سی کی جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹس بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کیلئے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دی ہے ۔ایف آئی اے نے ان افراد کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کر کے کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا ہے۔ مختلف شہروں میں مجرموں کی گرفتاریاں جاری ہے۔ ان افراد کے ذریعے جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والے شہریوں کا ریکارڈ جمع کیا گیا ہے اور انہیں مزید تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے جس کے بعد قانونی کارروائی عمل لائی جائے گی جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی روک تھام کے لئیے سخت ترین سزا اور قانونی اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔
ایف آئی اے