رشکئی اکنامک زون میں 95 فیصد  کام مکمل،2لاکھ نوکریاں پیداہونگی

رشکئی اکنامک زون میں 95 فیصد  کام مکمل،2لاکھ نوکریاں پیداہونگی

  

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کے تحت خیبرپختونخوا میں پہلے باضابطہ پراجیکٹ رشکئی اکنامک زون میں 95 فیصد کام مکمل ہوگیا۔ منصوبے سے 2 لاکھ سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہونگے۔ایک ہزار ایکڑ رقبے پر محیط رشکئی اکنامک زون خیبر پختونخوا حکومت، خیبر اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور چینی کمپنیوں کے مشترکہ تعاون سے بنایا جا رہا ہے۔ منصوبے پر تقریباً 95 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔رشکئی اکنامک زونز پر کام پر آغاز سال 2017ء میں ہوا، منصوبے کو تین مختلف مراحل میں مکمل کیا جائیگا، تکمیل سے 2 لاکھ 50 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکام کے مطابق صنعتی زون میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی سامنے آئی ہے اور اب تک 23 چائینز اور 10 ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی منظوری دی جاچکی ہے۔زون سے جہاں درآمد و برآمدات میں اضافہ ہوگا وہیں ملک میں نئی ٹیکنالوجی کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ 

رشکئی اکنامک زون 

مزید :

صفحہ اول -