پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10روپے لٹر تک اضافے کی تجویز 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10روپے لٹر تک اضافے کی تجویز 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم پھینکنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16ستمبر سے ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -