سینئر صحافی، مصنف، ڈرامہ نگار طارق اسماعیل ساگر کورونا کے باعث انتقال کر گئے 

    سینئر صحافی، مصنف، ڈرامہ نگار طارق اسماعیل ساگر کورونا کے باعث انتقال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)سینئر صحافی،مصنف اور ڈرامہ نگار طارق اسماعیل ساگر گزشتہ روز کرونا میں مبتلا ء ہونے کے باعث انتقال کرگئے مرحوم کی عمر 65برس تھی۔ان کی نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی بعد ازاں ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم ایک بہترین لکھاری تھے۔ان کے زیادہ تر ناولوں کا موضوع انڈیا رہا۔ انھوں نے انڈیا کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح کیا۔انڈیا کی ایجنسیوں کے متعلق بھی ان کی تحقیقی کتب شائع ہو چکی ہیں جو نہایت محنت اور وضاحت سے لکھی گئیں اور پڑھنے والوں کو بیش قیمت معلومات مہیا کرتی ہیں۔ انڈیا کے علاوہ انھوں نے پاکستانی سیاست کی غلاظت اور گندگی سے بھی پردہ اٹھایا جس کی وجہ سے ان کو بھارت میں قید و بند کی صعبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔ہمیشہ مفید اور معاشرہ سدھارنے والی تحریر یں لکھیں۔طارق اسماعیل ساگرنے 65کتب23ڈرامہ سیریلز کے علاوہ ”سلاخیں“ اور”سیلیوٹ“جیسی فلمیں بھی تحریر کیں۔ ”میں ایک جاسوس تھا،کمانڈو،ٹارگٹ کہوٹہ،جنون،اے راہ حق کے شہیدو،اسامہ بن لادن،فالکن کون تھا،کٹ آؤٹ، لہو کا سفر،چناروں کے آنسو،بیس کیمپ، را، شکنجہ،اور امریکہ لرز اٹھا،ڈرگ مافیا، پھندہ،وادی لہو رنگ، محاصرہ، جاسوس کیسے بنتا ہے،ڈبل کراس، بھٹکا ہوا راہی،گرفت، ریڈ الرٹ،الاؤ، لہو کا سفر، بے نام عقیدت،بیس کیمپ،دہشت گرد،آئی ایس آئی ہی کیوں،کریک ڈاؤن، یلغار وغیرہ“ ان کی مشہور تصنیفات ہیں۔طارق اسماعیل ساگر علالت سے قبل ایک نئے پراجیکٹ پر کام کررہے تھے لیکن زندگی نے ان کو مہلت نہ دی اور وہ اس کو مکمل کئے بغیر دنیا سے رخصت ہوگئے۔عرفان کھوسٹ،پرویز کلیم،راشد محمود،عذرا آفتاب،ڈائریکٹر شہزاد رفیق،جرار رضوی،ندیم نظر،ٹھاکر لاہوری،مسعود بٹ،اچھی خان،سہراب افگن،میگھا سمیت ثقافتی اور ادبی حلقوں نے طارق اسماعیل ساگر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے طارق اسماعیل ساگر مرحوم کا خلا پر کرنا مشکل ہوگا۔مرحوم کا طرز تحریر شستہ، آسان اور عام فہم تھا اسلوب میں سلاست و روانی تھی ثقیل و مشکل الفاظ کے برتاؤسے گریز کرتے تھے۔اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اوراہل خانہ کو صبر جمیل عطاء کرے۔
انتقال 

مزید :

صفحہ اول -