سی این جی سمیت مختلف صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور معطل
لاہور(خبرنگار)سوئی ناردرن نے ایل این جی کو گیس میں تبدیل کرنے والے ”ری گیسی فکیش یونٹ“ (FSRU) کی تبدیلی کے باعث سی این جی سمیت مختلف صنعتی شعبوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور معطل کر دی۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق فیصلے کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب (رات 12بجے) سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی، سیمنٹ اور غیر برآمدی جنرل انڈسٹری کے شعبوں کو گیس کی فراہمی کو معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ انتہائی ناگزیر صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔دوسری جانب گیس بند ہونے سی این جی سمیت دیگر صنعتی شعبے شدید متاثر ہوئے۔
سی این جی