حکومت کیخلاف تحریک کی تیاریاں، مسلم لیگ (ن) کے 30ستمبر تک تنظیمی اجلاس ہونگے، نواز شریف خصوصی خطاب کرینگے 

حکومت کیخلاف تحریک کی تیاریاں، مسلم لیگ (ن) کے 30ستمبر تک تنظیمی اجلاس ہونگے، ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی تنظیموں کو فعال اور متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں ن لیگ عوام میں جا کر اس کا لہو گرمائے گی اور تیسرے مرحلے میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے گی اس سلسلہ میں پارٹی قیادت نے نئی حکمت عملی کے تحت 15ستمبر سے پنجاب کی ڈویژنل سطح کی تنظیمی میٹنگز کا فیصلہ کیا ہے تنظیمی میٹنگ میں پارٹی قائد میاں نوازشریف خصوصی خطاب کرینگے جس میں پارٹی صدر میاں شہباز شریف،مریم نواز،حمزہ شہباز اور دیگر مرکزی رہنما شرکت کرینگے۔اس حوالے سے پنجاب ترجمان عظمی بخاری سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیمی میٹنگ 15 ستمبر سے 30ستمبر تک جاری رہیں گی پارٹی کی تنظیمی میٹنگز کی میزبانی صدر پنجاب راناثناء  اللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب اویس لغاری کرینگے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کل ڈی جی خان ڈویژن کی میٹنگ ہوگی اور 16 ستمبر کو بہاولپور ڈویژن کی میٹنگ ہوگی کورونا کیسز میں اضافے کے باعث میڈیا نمائندگان کو دعوت نہیں دی گئی۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ میٹنگزمیں میڈیا کو مدعو نہیں کیا جائے گا میٹنگز کے آخر میں فوٹیجز اور پریس ریلیز میڈیا کو شیئر کردی جائے گی۔

مسلم لیگ ن

مزید :

صفحہ اول -