زندہ دلان لاہو ر نے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو مسترد کر دیا: مریم نواز

زندہ دلان لاہو ر نے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو مسترد کر دیا: مریم نواز

  

    لاہور(آئی این پی)  کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی پر لیگی قیادت کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے خواجہ عمران نذیر کو ٹیلیفون کرکے مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باعث اللہ تعالی نے ن لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا، آپ اور آپ کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جعلی تبدیلی کو رد کر دیا ہے، اللہ تعالی نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں آپکی ٹیم نے اس کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے، پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -