جمہوریت کی بقا میں میڈیا کی آزادی  کو مرکزیت حاصل ہے،شہباز شریف  

      جمہوریت کی بقا میں میڈیا کی آزادی  کو مرکزیت حاصل ہے،شہباز شریف  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ  (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نے کہا  ہے کہ جمہوریت کی بقا میں میڈیا کی آزادی کو مرکزیت حاصل ہے۔  سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا صحافیوں نے طویل اور کٹھن جدوجہد سے یہ آزادی حاصل کی ہے۔ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں صحافتی تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہم سب مل کر یہ آزادی چھیننے کے حکومتی منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔
شہباز شریف  

مزید :

صفحہ اول -