عارف علوی نے بطور پی ٹی آئی ورکر خطاب میں خوشامد کو مناسب سمجھا

     عارف علوی نے بطور پی ٹی آئی ورکر خطاب میں خوشامد کو مناسب سمجھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ شائد صدر مملکت یہ کہنا چاہتے تھے کہ ایک ترقی کرتی ہوئی پاکستان کی معاشی صورت حال کو کیسے نیچے لیکر آنا ہے، آٹے،گھی چینی کی قیمتوں میں کیسے اضافہ کرنا ہے مہنگائی کے ہاتھوں سے کس طرح سے عوام کو بھوک اور افلاس سے روزانہ کی بنیادوں پر مارنا ہے تواس کیلئے عمران خان کی شاگردی کی جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے اس بیان پر مجھے زیادہ حیرت اس لئے نہیں ہوئی کہ وہ خود کو بطور صدر مملکت بن کر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کاایک ورکر بن کر خطاب کررہے تھے بطور صدر توان کا بھی فرض بنتا تھا کہ وہ بھی مسائل کی نشاندہی کرتے اور حکومت کو درست آئینہ دکھانے کی کوشش کرتے مگر انہوں نے ایسا نہ کیا اور خوش آمد کرنا ہی مناسب سمجھا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -