صدر کاسب کو عمران خان کی شاگردی کر نے کا بیان بالکل درست ہے
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے درست بیان دیا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے سب کو وزیر اعظم عمران خان کی شاگردی کر لینی چاہئے اپوزیشن والوں نے جس طرح سے قومی خزانہ خالی چھوڑ کر بغیر کسی وسائل کے ملک وزیر اعظم عمران خان کے سپرد کیا تھا اور انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سوج بوجھ سے نہ صرف ملک کو معاشی طور پر ڈوبنے سے بچا لیا بلکہ اب تو اللہ کا شکر ہے کہ کورونا جیسی مہلک بیماری کے باوجود پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے جس کا کریڈٹ صرف اور صرف وزیر اعظم عمران خان کو ہی جاتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔
صداقت عباسی