ہرطبقہ فکر سراپا احتجاج، افسوس!صدر نے ناکام وزیراعظم کی شاگردی کامشورہ دیا

 ہرطبقہ فکر سراپا احتجاج، افسوس!صدر نے ناکام وزیراعظم کی شاگردی کامشورہ دیا

  

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جس وقت صدر مملکت اپنے وزیر اعظم کو خوش کرنے کے لیئے یہ تعریفی کلمات ادا کررہے تھے تو ٹھیک اسی وقت جس اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے وہ خطاب کررہے تھے تو اس کے باہر ہی پاکستان کا میڈیا اور پورے پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے سر کردہ قائدین حکومت کے خلاف احتجاج کررہے تھے صدر مملکت کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ جس ملک کا میڈیا اور اپوزیشن مشترکہ طور پر اس حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوں تواس ملک کی کیا حالت ہو سکتی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا شائد ہی کوئی ایسا طبقہ ہو گا جو کہ حکمرانوں کی پالیسوں سے تنگ آکر احتجاج نہ کررہاہو صحافی،وکلاء،ڈاکٹرز،نرسیں،کسان کس کس طبقے کی بات کریں ہر کوئی حکومت کے خلاف نہ صرف احتجاج کررہا ہے بلکہ جھولیاں اٹھا کر حکومت کو بدعائیں بھی دے رہا ہے مگر یہ بات باعث حیرت بھی ہے اور باعث افسوس بھی کہ صدر مملکت ایک ناکام ترین وزیر اعظم کی شاگردی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

میاں افتخار حسین 

مزید :

صفحہ اول -