بہتر ہوتا صدرخطاب میں وزیراعظم  کو انکے انتخابی وعد ے یاد کراتے 

 بہتر ہوتا صدرخطاب میں وزیراعظم  کو انکے انتخابی وعد ے یاد کراتے 

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے اس بیان پر جتنا بھی افسوس کااظہار کیا جائے وہ کم ہے وہ اس لیے کہ اس وقت ملک جن مشکلات سے دو چار ہے اس کے ذمے دار وزیر اعظم عمران خان ہی ہیں مہنگائی اس ملک کا سب سے بڑا ایشو بن چکا ہے اور بعض اوقات حکو مت کے کچھ وزراء بھی دبے لفظوں اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ان کی حکومت کی وجہ سے آیا ہے آج لاکھوں نہیں بلکہ کروڑں لوگ بے روز گار ہو چکے ہیں لوگوں کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں بھوک پیاس کی وجہ سے آئے روز لوگ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ خود کشیاں کررہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ صدر مملکت اپنے خطاب میں وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہتے کہ آپکو مہنگائی کے خاتمے کے لیئے کام کرنا ہو گا بیروز گاری کا خاتمہ کرنا ہو گا آپ نے لاکھوں لوگوں کو گھر بنا کر دینے کا وعدہ کرکے الٹا کروڑوں لوگوں سے انکے بنے بنائے گھر چھین لئے۔

مولاناامجد علی خان 

مزید :

صفحہ اول -