شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا، آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث دو دہشتگرد مارے گئے۔ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا،
 
 دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -