پی ٹی وی پشاور سنٹرکی استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کیلئے تیار ہیں: کامران بنگش

  پی ٹی وی پشاور سنٹرکی استعداد کار بڑھانے کیلئے تعاون کیلئے تیار ہیں: ...

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیرصدارت ایک اجلاس، پاکستان ٹیلی ویژن پشاورکی خدمات اور پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پشاور کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداداللہ، پی ٹی وی پشاور کے جنرل منیجر اورنگزیب خان آفریدی سمیت پی ٹی وی اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی وی کے جنرل منیجر نے اپنے ادارے کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی، شرکائے اجلاس نے اس موقع پر خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے ا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن قومی ادارہ ہے اور عوامی توقعات کے مطابق اس کی استعداد کار کو بڑھانے اورکارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر سطح پر بھرپور تعاؤن مدد کی جائے گی۔    

مزید :

صفحہ اول -