ڈی ٹور روڈ کی تعمیر سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا: کمشنر پشاور

  ڈی ٹور روڈ کی تعمیر سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو گا: کمشنر پشاور

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) ڈی ٹور روڈ کی تعمیر سے حیات آباد انڈسٹریل روڈ اور کارخانوں میں ٹریفک جام کامسئلہ ہمشیہ کے لئے ختم ہوجائے گا روڈ کی تعمیر سے بڑی گاڑیاں بہ آسانی انڈسٹریل روڈ اور کارخانوں بازار کے رش سے بچ کر خیبر  ایجنسی کے راستے اپنی منزل مقصود تک پہلے سے کم وقت میں  پہنچ سکے گی ڈی  ٹور روڈ کی تعمیر اہلِ علاقہ کے لئے بھی باعث روزگار بنی گی ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گزشتہ روز رنگ روڈ پی ڈی اے ٹول پلازہ کے ساتھ متاثرین ڈی ٹور روڈ سے مزاکرات کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے عمارہ خان  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو ڈائریکٹر پی ڈی اے اعجاز افضل، عبدالغفور اور  دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران بھی موجود  تھے ڈی ٹور روڈ پر مکانات اور نجی زمینوں کے مالکان نے عدالت عالیہ سے اسٹے آرڈرز حاصل کیے تھے جس کی وجہ سے روڈ کا بقیہ 3 کلومیٹر کا کام التوا کا شکار تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے گزشتہ روز ازخود دورہ کرکے متاثرین کو بزریعہ جرگہ راضی کیا جس پر متاثرین نے کمشنر پشاور ڈویژن کا جرگہ قبول کرتے ہوئے مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا اور انتظامیہ کو گھر خالی کرکے مسماری کیلئے پیش کردیں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو متاثرین کو جلد از جلد معاوضے کی ادائیگی کرنے اور روڈ پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے کمشنر پشاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ تمام مسائل پختون روایات کے تحت حل کرینگے جس کے لئے کسی ایک فرد کے پاس جانا ہو تو وہ ضرور جائنگے اور مسائل کا حل کیا جائے گاں۔

مزید :

صفحہ اول -