خواتین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب

خواتین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے خواتین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملیر پولیس نے منشیات کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے منشیات کراچی لاکر فروخت کرنیوالے گروہ کے 14 کارندے گرفتار کرلئے ہیں، گرفتار ملزمان سے 70کلو چرس، 4 کلو کرسٹل اور ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی جانب سے دیئے گئے ابتدائی بیان کے بعد کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، اس دوران پانچ خواتین کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔دوران حراست ملزمان نے انکشاف کیا کہ خواتین ملزمان کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی تھی، پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -