کراچی،اورنگی منصور نگر میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا

کراچی،اورنگی منصور نگر میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی منصور نگر میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا بلدیہ سیکٹر میں گھر سے ایک شخص کی 3 روز پرانی تعفن زدہ پھندا لگی لاش ملی جبکہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں بھی گھر سے ضعیف المعر شخص کی 3 دن پرانی لاش ملی تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 12 ای میں گھر سے ایک شخص کی 3 روز پرانی تعفن زدہ پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا جبکہ تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی، ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم سعیدآباد پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے سرجانی ٹان کے علاقے خدا کی بستی فیز 2 میں گھر سے ضعیف المعر شخص کی 3 دن پرانی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش رات گئے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 60 سالہ خلافت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر وجہ ہلاکت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم سرجانی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے