کراچی، پولیس چھاپوں سے پریشان ٹارگٹ کلر کی خود کشی

کراچی، پولیس چھاپوں سے پریشان ٹارگٹ کلر کی خود کشی

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، منصور نگر میں ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والا ٹارگٹ کلر شاہین بہاری ہے جس نے چند روز قبل ساتھی کے ساتھ مل کر پولیس افسر کو قتل کیا تھا اور اب پولیس چھاپوں سے پریشان ہو کر خود کشی کی ہے۔ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص کی شناخت شاہین بہاری کے نام سے ہوئی ہے جو ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔سہائی عزیز نے بتایا کہ جائے وقوع سے ایک پستول اور خود کشی سے پہلے لکھا خط ملا ہے۔ خط میں شاہین بہاری نے لکھا ہے کہ وہ پولیس چھاپوں سے پریشان وتنگ ہوکرخود کشی کررہا ہے۔شاہین بہاری نے اپنے ساتھی کے ہمراہ 28 اگست کو ہوٹل میں فائرنگ کر کے اے ایس آئی اکرم خان کو شہید کیا تھا۔ شاہین بہاری نے خط میں لکھا کہ جس پستول سے شہید کیا وہ پستول پھینک دی، دوسرے پستول سے خود کشی کر رہا ہوں۔سہائی عزیز کے مطابق گزشتہ دنوں ملزم کے ساتھی آصف بھایا کو رینجرز اور پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق اے ایس آئی کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی شاہین بہاری نظر آ رہا تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -