واواکارزکو کنزیومر  چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا

واواکارزکو کنزیومر  چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں گاڑیوں کی خریدو فروخت کے بڑے پلیٹ فارم واواکارز(VavaCars)کو کراچی میں میریٹ ہوٹل میں منعقد پروقار تقریب میں کنزیومر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کا انعقاد  11 ستمبر کو کیا گیا جس میں وفاقی وزرا، صوبائی حکومتوں، کاروباری اداروں، بڑی کارپوریشنوں کے سینئر ایگزیکٹو اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔  کنزیومر چوائس ایوارڈز پاکستان میں کنزیومر رائیٹس کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ گزشتہ پندرہ سالوں میں کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے پلیٹ فارم نے صارف کوخدمات کی فراہمی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ واواکارز(VavaCars) صارفین کو خدمات کی فراہمی اور ان کے اطمینان کی ایک پہچان بن چکی ہے۔ کمپنی کو ”پاکستان موسٹ ٹرسٹڈ یوزڈ کارٹریڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت اور تبادلے کے روایتی طریقہ کار میں انقلاب برپا کرنے کے اعتراف میں  اس سال کنزیومر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -