صنعتوں کے لیے خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا،عمران منیار

صنعتوں کے لیے خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جائے گا،عمران منیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ صنعتوں کو ان کی ضرورت کی مطابق بلا تعطل گیس فراہم کی جائے یہ بات انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عمران منیار کیاعزاز میں اپنی جانب سے دیئے گئیعشائیے کیموقع پرکی۔ اس موقع پرڈی آئی جی ساوتھ جاوید اکبرریاض، ڈی ایم ڈی سعید احمد لارک، عمران فرخی، سابق وزیراعلی بلوچستان علاوالد ین مری، پرووائس چانسلر ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی ڈاکٹربریگیڈیراحمد سعید، ڈین ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی ڈاکٹربشیر، صنعت کاروں شوکت حسین، انجم شہزاد، توصیف سہگل، خرم خلیل نینیتال والا، ظہیرالانہ،عابد اسلم وہاب، شیخ محمد شفیق، ریحان مہتاب چاولہ، کے ایم پرویز، راشد مقبول، عاصم شکوررانا، راشد احمد صدیقی، میاں عبدالحق جتوئی، سید تراب شاہ، عامرشفیق اورکراچی وسندھ کے دیگرچیمبرزاورایسوسی ایشنز کے میمبران بھی موجود تھے۔ صنعت کاروں نے کہاکہ باربارگیس کی قیمت میں اضافہ، قلت اورگیس پریشرکی کمی کی وجہ سے صنعتی پیداوارمیں کمی سے ایکسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں میں نقصان ہورہا ہے صنعتی ترقی کے لئے پانی، بجلی اورگیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے چونکہ اس سے روزگار کی فراہمی پربھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور غربت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصاراس کی برآمدات اورصنعتی ترقی پر منحصر ہوتا ہے جبکہ صنعتوں کوگیس کی فراہمی میں تعطل سے صنعتی ترقی ممکن نہیں ہوگی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ موسم گرما میں بھی گیس پریشرمیں کمی ہو رہی ہے جبکہ سی این جی اسٹیشن بھی بند کئے جا رہے ہیں۔