کے الیکٹرک کا مالی سال 2021ء کے مالی نتائج کا اعلان

کے الیکٹرک کا مالی سال 2021ء کے مالی نتائج کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز  نے 10 ستمبر  2021 کو کے ای ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد کیا جس کے دوران 30 جون 2021 کو ختم ہوئے مالی سال کے نتائج کی منظوری دی گئی۔ اس مالی سال کے دوران کے الیکٹرک نے بہترین آپریشنل کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے پاور ویلیو چین میں 81ارب کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ  معاشی  سرگرمیوں کا بڑھنا  اور حکومت کی  سازگار پالیسیاں ہیں۔ کمپنی نے مستحکم آپریشنل کارکردگی کی وجہ سے T&D losses جو مالی سال 2020 میں 19.7% فیصد تھا ا کم ہوکر مالی سال 2021میں 17.5% تک رہ گیا ہے۔ ریکوری کی شرح میں بھی بہتری دیکھی گئی ہے۔ یہ شرح جو مالی سال 2020 میں 92.1%  تھی  اب مالی سال 2021 میں 94.9% تک پہنچ گئی ہے۔  پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کیے گئے مالیاتی نتائج کے مطابق کے ای کو مالی سال 2021میں 11.9ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔ جبکہ مالی سال 2020میں کمپنی کو 2,959 ملین روپے خسارہ ہوا تھا۔  جس کے نتیجے میں کمپنی کیEarning Per Share (ای پی ایس) 0.43 روپے ہو گئی،جو مالی سال 2020ء میں 0.11 روپے خسارے میں تھی۔ مالی سال 21ء میں کے ای کی بیلنس شیٹ میں میں مجموعی طور پر بہتری دیکھی گئی۔ مالی سال 2021 میں کمپنی کے اثاثوں کی  کُل مالیت 835 ارب روپے دیکھی گئی جو مالی سال 20ء میں   703ارب  روپے تھی۔ کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کااس موقع پر کہنا ہے کہ" گذشتہ سال کورونا کی وجہ سے منافع میں آنے والی کمی کے بعد مالی سال 2021 میں کے الیکٹرک کے  مالیاتی نتائج میں اطمینان بخش بہتری دیکھی گئی۔ ہمیں فخر ہے کہ  کے الیکٹرک نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے نہ صرف اپنی پوزیشن کو مضبوط بنایا بلکہ وہ ایک ترقی کرتی ہوئی مظبوط پاور کمپنی کے طور پرمنظر عام پر آئی۔