پاکپتن ساہیوال روڈ پر المناک حادثہ، 2افراد جاں بحق،دو سگی بہنیں شدید زخمی 

پاکپتن ساہیوال روڈ پر المناک حادثہ، 2افراد جاں بحق،دو سگی بہنیں شدید زخمی 

  

 پاکپتن (نمائندہ پاکستان)کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 2افراد جاں بحق، دو سگی بہنیں شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڑ ہری پور کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو بچاتے کھڑے ٹرک میں جا ٹکرائی۔ تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 بہنیں شدید زخمی ہو گئیں ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زینب بی بی اور وسیم کے نام سے بتائی جاتی ہے زخمی ہونیوالوں میں جواں سالہ سگی بہنیں رمشا اور رادیہ شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -