الخدمت آرفن کے تحت حجاب وخواندگی کے عنوان سے تقریبات

  الخدمت آرفن کے تحت حجاب وخواندگی کے عنوان سے تقریبات

  

 کراچی (پ ر)لخدمت کر اچی کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت ماہ ستمبر کو حجاب اور خواندگی کے عنوان سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں شہر بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آرفن کیئر پروگرام کی جانب سے لیاری،اورنگی،سائٹ ایریا،فرنٹیر کالونی،میٹروول،پٹھان کالونی سمیت دیگر علاقوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات میں یتیم بچوں اوران کی ماو ں نے شرکت کی۔تقریبات میں حجاب اورخواندگی کے عنوانات سے لیکچرز دیئے گئے اور دونوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔لیاری میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ناظم علاقہ جماعت اسلامی لیاری سید جواد شعیب تھے۔اس موقع پر بچوں کے درمیان تعلیم کے موضوع پرمقابلہ مضمون نویسی منعقد کیا گیا۔ تقریب میں خاتون ٹرینر زنے بچیوں کو  حجاب کی اہمیت اور موجود ہ دور میں اس کی ضرورت سے متعلق آگہی فراہم کی اورتعلیم کے موضوع پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا حجاب اور علم کا حصول اللہ کے احکام اوربنی پاک صلی اللہ وسلم کی سنت میں سے ہیں۔ان دونوں کو اپنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اس موقع پر خطاب میں جواد شعیب نے کہا کہ الخدمت یتیم بچوں کی کفالت کا اہم ترین فریضہ انجام دے رہی ہے جو پورے معاشرے کیلئے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو خوشحال اور مہذب بنانے کیلئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا۔وہ بچے جو تعلیم سے محروم ہیں انہیں اسکولوں کی طرف لانا ہوگا۔یہ کام حکومتوں کے کرنے کے ہیں،آج لاکھوں بچے علم کی روشنی سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کی شعبہ تعلیم اور یتیم بچوں کیلئے خدمات قابل قدر ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -