ذمہ دار یاں ایمانداری سے اداکروں گا، رمیزراجہ 

  ذمہ دار یاں ایمانداری سے اداکروں گا، رمیزراجہ 

  

  

 لاہور(افضل افتخار)ملک میں کرکٹ کی ترقی اور کھلاڑیوں کو بہترین کھیل کے لئے سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ان خیالات کاا ظہار نو منتخب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ میں پی سی بی کے چیئرمین کے عہدہ پر فائز ہوگا میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مجھے اس اہم عہدہ پر نامزد کیا میری کوشش ہوگی کہ میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ میں نے بطور کرکٹر بھی پاکستان کے لئے بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کی اسی طرح سے اب اس عہدہ کے ساتھ بھی انصاف کرنا میری اولین ترجیح ہے اس وقت بورڈ کوکئی مشکلات درپیش ہیں مگر محنت و لگن سے ان سے نمٹا جاسکتا ہے پاکستان کو کرکٹ کے کھیل کا گہوارہ بنانا میرا مقصد ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے لئے بہترین راہ متعین کرنا مقاصد میں شامل ہے رمیز راجہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی بننا اور احسن طریقہ سے ذمہ داریاں انجام دینا آسان نہیں ہوتا اس کے لئے بہت جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں سب کو ساتھ لیکرچلوں گا میں سابق کرکٹرز کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میری نامزدگی کا خیر مقدم کیا میں ان سے رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے ہم سب کا مقصد ایک ہے اور وہ ہے پاکستان کرکٹ کی بہتری رمیز راجہ نے مزید کہا کہ میں میرٹ پر فیصلے کروں گا اور اس حوالے سے مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے ملک میں کھیل کی نچلی سطح پر فروغ سمیت دیگر کئی معاملات ایسے ہیں جن کے لئے فریم ورک تیار کرلیا ہے مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے رمیز راجہ نے مزید کہا کہ میرے جو اختیارات ہیں بس ان کو ہی استعمال کروں گا باقی جو جس کا کام ہے وہ کرے میں اس میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں کروں گا چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میرا چیئرمین بننا پسند نہیں آیا مگر مجھے ایسے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے میں اپنی تمام توجہ ذمہ داریوں پر مرکوز رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کروں گا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اس کے لئے بھی پی سی بی بھرپور اقدامات کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ کرکٹرز منظر عام پر آسکے موجودہ اور سابق کرکٹرز سب کے بہتر مفاد کے لئے فیصلے کروں گا سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ میں دعوے نہیں کرتا مگر یقین ضرور ہے کہ جس مقصد کے لئے مجھے یہ عہد ہ سونپا گیا ہے میں اس پر پورا اتروں گا بس اس کے لئے مجھے عوام، سابق کرکٹرز اور بورڈ کے افراد کی بھرپور سپورٹ درکار ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -