پاک کیوی ٹی20 سیریزکیلئے قذافی سٹیڈیم انکلوژر کی صفائی کا پلان مرتب

  پاک کیوی ٹی20 سیریزکیلئے قذافی سٹیڈیم انکلوژر کی صفائی کا پلان مرتب

  

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز کے لیے قذافی ا سٹیڈیم انکلوژر کی صفائی کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔سیریز سے قبل ہی قذافی ا سٹیڈیم انکلوژر کی واشنگ سے صفائی پلان کا آغاز کر دیا جائے گا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز سے قبل قذافی ا سٹیڈیم انکلوژر کی واشنگ کاآغاز کر دیا ہے،ورکنگ پلان کے مطابق تمام انکلوژرز کی صفائی 13سے22ستمبرتک مکمل کر لی جائے گی۔

پلان کے مطابق 180سینٹری ورکرز، 27سپر وائزر اور 17آفیسرز اسٹیڈیم کی بیرونی اور اندررونی صفائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ3واٹر بوذرز، 3مکینکل سویپرز، 5منی ڈمپرز اور ایک کمپیکٹر اسٹیڈیم کی واشنگ اور سویپنگ میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز کے لیے قذافی ا سٹیڈیم آپریشن مینیجرز اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے،صفائی معاملات کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔  انہوں نے تاکید کی ہے کہ تمام ٹاؤن مینجرز اسٹیڈیم کی واشنگ، نشستوں کی ڈسٹنگ اور واش رومز کی صفائی کویقینی بنائیں۔ہر انکلوژر میں 4مرد سینٹری ورکر،1خاتون سینٹری ورکر اور ایک سینٹری سپر وائز موجود رہیں۔تمام مینجرز اسٹیڈیم کے اطراف پارکنگ میں صفائی ستھرائی اور واشنگ کو یقینی بنائیں اورصفائی کی بہترین صورت حال کے لیے تمام موجودہ وسائل استعمال کیے جائیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -