ایشین والی بال چمپئن شپ، پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست

ایشین والی بال چمپئن شپ، پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست

  

ٹوکیو (این این آئی)ایشین والی بال چمپئن شپ کے تیسرے میچ میں عالمی نمبر 10 ایران نے پاکستان کو 3، 0 سے شکست دیدی۔جاپان میں جاری ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے تیسرے میچ میں عالمی نمبر 10 ایران نے پاکستان کو 3، 0 سے ہرایا، ایونٹ میں مسلسل 2 کامیابیوں کے بعد پاکستان کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔ابتدائی 2 میچز میں جیت کے بعد پاکستان نے ٹاپ 8 راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے،ٹاپ 8 میں شامل ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کر کے کلاسیفیکشن راؤنڈ ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -