پنجاب اسمبلی  اراکین کیلئے  مختص ادویات کا کوٹہ ختم 

 پنجاب اسمبلی  اراکین کیلئے  مختص ادویات کا کوٹہ ختم 

  

 لاہور (آن لائن)پنجاب اسمبلی کے اراکین کے لئے مختص کیا گیا ادویات کا کوٹہ ختم ہوگیا ہے بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی  گزشتہ دو ماہ سے اراکین اسمبلی کے لئے ادویات نہیں خرید سکی جس کی وجہ ادویات کی خریداری کی مد میں مختص کئے گئے بجٹ کا خاتمہ بتائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کے لئے ادویات کی خریداری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ 

 پنجاب اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -