پی آئی اے کی دوسری پرواز آج  کابل کیلئے اڑان بھرے گی

   پی آئی اے کی دوسری پرواز آج  کابل کیلئے اڑان بھرے گی

  

اسلام آباد(آئی این پی) نئی افغان حکومت کے قیام کے پی آئی اے کی دوسری پرواز (آج) بدھ کو  اسلام آبادسے کابل کیلئے اڑان بھرے گی، کابل ائیرپورٹ پرافغان ایوی ایشن اور پی آئی اے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی ایکی نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد دوسری پرواز کیلئے تیاریاں جاری ہے، اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ پرافغان ایوی ایشن اور مقامی پی آئی اے عملے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پی آئی اے کی  پرواز(آج)بدھ کوصبح9بجے اسلام آبادسے کابل کیلئے اڑان بھرے گی ، قومی پرچم برداربوئنگ777طیارہ کابل کیلئے آپریٹ کیاجائیگا، پروازغیرملکی میڈیا نمائندوں، دیگر کو لیکر اسلام آبادپہنچے گی۔ سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پرواز کامقصددونوں ممالک میں خیر سگالی کوفروغ دیناہے۔

  پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -