عمران مافیا نے گندم کی درآمد میں اربوں روپے چرالئے، مریم اورنگزیب

عمران مافیا نے گندم کی درآمد میں اربوں روپے چرالئے، مریم اورنگزیب

  

 اسلام آباد(آئی این پی)  پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے گندم کی درآمد کے ذریعے اربوں روپے قوم کی جیب سے چرالئے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ آج ملک میں آٹا، چینی اور کپاس درآمد ہورہی ہے، عمران مافیا کی خوش قسمتی ہے کہ ملک کی ساری درآمدات عمران خان کے اے ٹی ایمز کر رہے ہیں، 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے مہنگی قیمت پر ایک لاکھ 20 ہزار ٹن گندم درآمد کی منظوری دی ہے، چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں ایک اور دیہاڑی لگالی گئی ہے۔ 280 کے بجائے 369.50 ڈالر فی ٹن گندم درآمد منگوانے کی منظوری عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے، گندم کی درآمد کے ذریعے مزید اربوں روپے قوم کی جیب سے چرائے گئے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -