17سال سے زائد عمر کے تمام افراد فوری ویکسین لگوائیں: یاسمین راشد 

17سال سے زائد عمر کے تمام افراد فوری ویکسین لگوائیں: یاسمین راشد 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ حکومت 15سے 18سال عمرکے درمیان افرادکو کوروناکی ویکسین بالکل مفت لگارہی ہے۔ 15 سے  18سال عمرکے درمیان افراد کورونا ویکسین کے حصول کی خاطر کسی کو کوئی معاوضہ ادانہ کریں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ کورونا کی صرف بوسٹریا اضافی ڈوزلگوانے والے افرادحکومتی ہدایات کے مطابق معاوضہ اداکریں۔عوام کسی قسم کی معلومات یارہنمائی حاصل کرنے کیلئے 1033 پر رابطہ کریں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپو سنٹرلاہورمیں یو ایس قونصلیٹ جنرل لاہورکے زیراہتمام تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس مو قع پر امریکی قونصل جنرل ویلیم مینکینیول نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو خوش آمدید کہا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹرہارون جہانگیر،سی ای او ہیلتھ لاہورومحکمہ صحت کے دیگرافسران بھی تقریب میں موجودتھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے امریکی قونصل جنرل ویلیم مینکینیول کے ہمراہ فائزر ویکسی نیشن کاؤنٹرکادورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستانیوں کو فائزر ویکسین کا عطیہ دینے پر امریکی حکومت کے شکرگزارہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں اب تک3کروڑ90لاکھ افراد کو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگاچکے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل 87فیصدمریض نان ویکسینیٹڈ ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق لاہور کی 50فیصدآبادی کو کوروناویکسین لگاچکے ہیں۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ17سال سے زائدعمرکے تمام افرادفوری طورپرویکسین لگوائیں سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یوزمیں 95فیصدمریض نان ویکسینیٹڈ ہیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگاکرملک کو کوروناوائرس سے محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔یو ایس قونصل جنرل لاہورویلیم مینکینیول نے کہاکہ امریکہ نے10ستمبرکولاہوریوں کیلئے فائزرویکسین کی 3لاکھ20ہزارسے زائد خوراکیں عطیہ کی ہیں دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں گرین سٹارتنظیم کے زیراہتمام لانچنگ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈی جی ہیلتھ جنوبی پنجاب ڈاکٹرخلیل اور سی ای اوگرین سٹار سوشل مارکیٹنگ ڈاکٹرسید عزیز الرب کے علاوہ یواین ایف پی اے ا ور پیڈریاٹک ایسوسی ایشن پاکستان کے نمائندگان بھی موجودتھے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر ڈائیریا مینجمنٹ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔نیوٹریشن انٹرنیشنل تنظیم گرین سٹارسوشل مارکیٹنگ کے ساتھ مل کر یہ پراجیکٹ لانچ کررہی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین نے لانچنگ تقریب کے شرکاء  سے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں ہزاروں معصوم بچے ڈائریا کا شکارہوکرجان کی بازی ہارجاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اوآرایس کے استعمال سے بچوں کوڈائریا سے محفوظ رکھاجاسکتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ گرین سٹارسوشل مارکیٹنگ3000 ہیلتھ کئیرپرووائڈرزاور200کمیونٹی موبلائزرزکی تربیت کروائے گی۔تربیت کے بعد کمیونٹی موبلائزر گھرگھرجاکرماؤں میں اوآرایس کی اہمیت اور استعمال بارے مہم چلائیں گی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو ڈائریا سے بچانے کیلئے اوآرایس اور زنک کے استعمال کا رجحان بڑھاناہوگا۔حکومت پنجاب ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ میں سات مدراینڈ چائلڈ ہسپتال تعمیرکررہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے پر گرین سٹارسوشل مارکیٹنگ کی کاوش کو بے حدسراہا۔سی ای اوگرین سٹارسوشل مارکیٹنگ سیدعزیزالرب نے کہاکہ گرین سٹار گذشتہ30برس سے بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

یاسمین راشد 

مزید :

صفحہ آخر -