کینسر کا خطرہ کم کرنے کیلئے آگاہی پیداکرنے، جلد تشخیص کی ضرورت ہے: عارف فلوی
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عار ف علوی نے کہاہے کہ کینسر کا خطرہ کم کرنے کیلئے آگاہی پیدا کرنے اور جلد تشخیص کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی کو پاکستان میں کینسر، بالخصوص بریسٹ کینسر، کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں کینسر کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، کینسر کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج کی سہولیات درکار ہیں چیئرمین، کینسر کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، لاہور، پروفیسر ڈاکٹر شہریار کی صدر مملکت کو بریفنگ دی گئی بتایاگیاکہ پاکستان میں ہر سال تقریباً000 353لوگ کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے صرف000 71مریضوں کو مناسب علاج میسر ہے، صدر مملکت نے کینسر کے مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی پر کینسر کیئر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر، لاہور کی خدمات کو سراہا۔
عارف علوی