سیالکوٹ، 5افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی بداخلاقی 

سیالکوٹ، 5افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی بداخلاقی 

  

اکبر آباد (نامہ نگار) سیالکوٹ میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ بداخلاقی،پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواں پنڈ کی رہائشی خاتون اپنے شوہر ذوہیب کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی شوہر پیٹرول ڈلوانے پمپ پہ گیا اور بیوی باہر کھڑی تھی کہ 5 نامعلوم افراد گاڑی میں آئے اور خاتون کو زبردستی ساتھ بٹھا کر لے گئے اور زبردستی شراب پلا کر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالااور اکبرآباد چوک میں پھینک کر چلے گئے۔ ریسکیو 1122نے خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کردیا،ڈی ایس پی صدر سرکل راجہ زاہد کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

بداخلاقی 

مزید :

صفحہ آخر -