نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بہتر سہولتیں میسر ہونگی، پرویزالٰہی
لاہور (جنرل رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بہترین سہولیات حاصل ہوں گی،بلدیاتی نظام عوام کو ان کی دہلیز پر فوری سہولیات فراہم کرنے والا نظام ہے، تارکین وطن پاکستان سمیت دوست ممالک کی ترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سے مڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ باہمی مشاورت سے بلدیاتی نظام میں بہتری کیلئے سفارشات پر غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام عوام کو ان کی دہلیز پر فوری سہولیات فراہم کرنے والا نظام ہے، تارکین وطن پاکستان سمیت دوست ممالک کی ترقی میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے پارٹی میں شامل ہونے والے رہنماوں کے عہدوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔
پرویزالہی