کراچی ضرور دوبارہ جگمگائے گا اور ترقی و خوشحالی اس کا مقدر ہوگی،سراج الحق
کراچی(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق نے کنٹونمنٹ بورڈ میں جماعت اسلامی کی انتخابی پیش رفت کے حوالے سے ادارہ نورحق میں منعقدہ اجتماع کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارک باد دیتا ہوں اللہ تعالیٰ ان کو مزید صلاحیت اور ہمت سے نوازے،راولپنڈی،نوشہرہ اورمردان میں بھی جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، عوام نے جماعت اسلامی کے امیدواران پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر ضرور پورا اتریں گے۔اجتماع کارکنان سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان،ڈپٹی سیکریٹری عبد الواحد شیخ اور سیکریٹری کراچی منعم ظفر خان کے علاوہ کنٹونمنٹ بورڈ کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے امراء اضلاع سید شاہد ہاشمی، سید عبد الرشید، توفیق الدین صدیقی اور عبد الجمیل خان نے بھی خطاب کیا اور انتخابی جائزہ پیش کیا۔ اجتماع میں شہر بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں منتخب ہونے والے جماعت اسلامی کے نمائندے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن وارڈ 7 سے زکر محنتی،کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ 9 سے احمد یاسر،کنٹونمنٹ بورڈ ملیر وارڈ 1سے کرنل (ر)ملک محمد رضا،کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن وارڈ 5سے محمد ریحان اقبال،کنٹونمنٹ بورڈ فیصل وارڈ 2 سے ابن الحسن ہاشمی نے بھی شرکت کی جن کا بھر پور استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔سراج الحق نے کہا کہ کراچی پاکستان کی نظریاتی اور اقتصادی شہ رگ ہے اسے ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا گیا اور خون میں نہلایا گیا۔
سراج الحق