”کھیلوں کا سفر“،خصوصی موبائل  ٹرک بچوں میں تفریح بانٹنے لگا

  ”کھیلوں کا سفر“،خصوصی موبائل  ٹرک بچوں میں تفریح بانٹنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (خصوصی رپورٹ) نوجوان طالب علم رفیع ریاض ملک کیجانب سے ایک سنگ میل اقدام۔ اپنے دادا ملک ریاض حسین کے نقش قدم پر چلنے ہوئے ”کھیلوں کا سفر“ کچی ابادیوں کے انتہائی کمزور اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تفریح اور سیکھنے کا ایک منفرد تجربہ فراہم کرتاہے۔ بچوں کے لئے ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کیلئے مختلف رائڈز، جنگل جم، چھوٹی لائبریری، پینٹنگ اور انٹرا ایکٹو ایریاز کے ساتھ خصوصی موبائل ٹرک تیار کیا گیا ہے جہاں وہ پروان چڑھ سکیں۔ رضا کاروں کی مدد سے تفریحی کھیلوں کے ساتھ بچوں کیلئے پیٹ شوز،  میجک شوز، کھیل اور ڈرائنگ کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ بچوں کیلئے کہانی کے سیشن بھی منعقد کئے گئے۔ وہ اپنے پرجوش تھے کہ وہ گھر نہیں جانا چاہتے تھے اور کہا کہ انہوں نے اس طرح کے کھیل یا تفریح سرگرمیاں پہلے کبھی نہیں کھیلی تھیں۔ رفیع ریاض ملک نے کہا کہ ”ہم سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں کے بچوں پرتوجہ کر رہے ہیں جنہیں حکومت بھی نظر انداز کرتی ہے اور ان کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جو ان کیلئے امید، زندگی اور رنگ پیدا کر نے کیلئے سازگار ہو۔ ایک اچھا بچپن صحتمند بالغ زندگی اور معاشرے کی بنیاد رکھتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم ان علاقوں کے مقامی سرکاری سکولوں میں ایسے مستقل مراکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو ان کے طالب علموں کی مجموی ترقی میں معاون ثابت ہوگا“۔ 
کھیل

مزید :

صفحہ آخر -