تھانہ ہڈیارہ کی حدود میں 11سالہ بچہ مبینہ بداخلاقی کے بعد قتل
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہڈیارہ کی حدود میں 11 سالہ بچہ مبینہ بدفعلی کے بعد قتل، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا،جبکہ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے رہائشی 11سالہ بچے ثاقب کی حویلی سے ثاقب کی گلہ میں پھندہ لگی نعش برآمد ہونے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا اہلخانہ کے مطابق بچہ گھر سے حویلی گیا اور کافی دیر تک وآپس نہ آیام جس پر انہیں تشویش لاحق ہوئی انہوں نے جب حویلی جا کر دیکھا تو ثاقب کی نعش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی شبہ ہے کہ ثاقب کو بداخلاقی کا نشانہ بنا کر قتل کر کے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گوری گرفتاری اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کاندان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی
بچہ قتل