ایل این جی ریفرنس، بیرسٹر ظفراللہ کی نیب کے گواہ پر جرح مکمل
اسلام آ باد(آئی این پی) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں بیرسٹر ظفراللہ نے نیب کے گواہ پر جرح مکمل کرلی،آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کے وکلا گواہ پر جرح کریں گے، عدالت نے کیس کی سماعت اکیس ستمبر تک ملتوی کردی۔ منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وقفہ سماعت کے بعد نیب گواہ سوئی سدرن گیس کے افسر فرحان عمر کے بیان پر بیرسٹر ظفر اللہ نے جرح کی۔ نیب گواہ نے عدالت کو بتایا کہ شاہد خاقان سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں تھے۔ نیب کو پیش کردہ چارٹ میرا تیار کردہ نہیں، شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت21ستمبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر دیگر شریک ملزمان کے وکلا گواہ پر جرح کریں گے۔
ایل این جی