ٹریول ٹریڈ کی بحالی کیلئے ریلیف پیکیج ضروری ہے، آغا طارق سراج 

ٹریول ٹریڈ کی بحالی کیلئے ریلیف پیکیج ضروری ہے، آغا طارق سراج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(انٹر ویو ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان میں کووڈ 19کی وجہ سے ٹریول ٹریڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ٹریڈ کی بحالی کیلئے ریلیف پیکیج ضروری ہے بزنس مین پینل ممبران کے شانہ بشانہ رہا18کروڑ سے زائد اے ڈی ایم معاف کرائے۔ ٹیپ ہوپ کے ساتھ مل کر ٹریول عمرہ و حج ٹریڈ کو بحران سے نکالنے کے لیے پرعزم ہیں ہم نے 18ستمبر کے انتخاب کے لیے باصلاحیت باکردار قیادت متعارف کرائی ہے ساوتھ زون سے ایگزیکٹو ممبران کی کامیابی خوش آئند ہے ہم بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے ان خیالات کا اظہار ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا ٹریول ٹریڈ سے وابستہ دوستوں کی پی آئی اے کی طرف سے مسلط کیے گئے 18کروڑ سے زائد کے اے ڈی ایم معاف کرائے اسی طرح ترکش ایئر لائن سے معاملات طے کرائے ہیں۔ کووڈ 19کی وجہ سے ٹریڈ سخت مشکلات کا شکار رہی مگر ہم بیدار رہے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ معاملات کو آسان بنایا۔ ایاٹا گارنٹی کے لیے بڑی مشکلات تھیں ان سے بار بار مزاکرات کر کے ریلیف دلایا۔ انہوں نے کہا کووڈ 19بہت بڑی ازمائش ہے جو بھی تک جاری ہے ہم دعوی نہیں کرتے ہمارا عمل سب کے سامنے ہے میں مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتا ایمانداری سے کام کیا ہے انسان ہیں غلطیاں ہو سکتی ہیں ہماری نیت ٹھیک ہے اب بھی ہم نے مشاورت سے کام کرنے والے امیدوار دیئے ہیں نارتھ زون کے دوستوں سے کہوں گا پورے پینل کو کامیاب کرائیں تاکہ کھل کر خدمت کر سکیں۔ 
آغا طارق سراج 

کیپشن فوٹو
آغا طارق سراج مرکزی چیئرمین ٹیپ

مزید :

صفحہ آخر -