یونٹی گروپ نے کارپوریٹ کلاس کی  3،ایسوسی ایٹس کی ایک نشست  کیلئے امیدوار نامزد کر دئیے

یونٹی گروپ نے کارپوریٹ کلاس کی  3،ایسوسی ایٹس کی ایک نشست  کیلئے امیدوار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹیپ کے 18ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے یونٹی گروپ نے کارپوریٹ کلاس کی 3نشستوں کیلئے 3اور ایسوسی ایٹس کلاس کی ایک نشست کیلئے ایک امیدوار نامزد کر دیا۔ یونٹی گروپ کی طرف سے کارپوریٹ کلاس کیلئے سینئر ترین ٹریول ایجنٹ ایئر ایکسپریس کے محمد ایوب نسیم، ظہور ٹریول کے ملک ارم ظہور،ر لندن برج ٹریول کے شفقت علی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ ایسوسی ایٹس کلاس کے لے یونیورسل ٹریول کے چوہدری انیس اقبال امیدوار ہوں گے نارتھ زون کیلئے یونٹی گروپ کا مقابلہ بزنس مین پینل سے ہو گا۔یونٹی گروپ کیطرف سے گزشتہ سال ڈاکٹر شریف بلوچ، اشفاق مرزا، فیاض احمد کامیاب ہوئے تھے اشفاق مرزا کیخلاف نارتھ زون کے ایک ممبر نے سندھ ہائیکورٹ حکم امتناعی حاصل کر کے انہیں کام سے روکے رکھا اور ایسوسی ایٹس ممبر فیاض احمد بزنس مین پینل میں شامل ہو چکے ہیں۔ یونٹی گروپ نے چاروں امیدوار لاہور سے دیئے ہیں اسلام آباد سے کوئی امیدوار نہیں دیا۔
یونٹی گروپ

مزید :

صفحہ آخر -