السفیر ٹریول کے چیف ایگزیکٹو الحاج شیخ اختر انتقال کر گئے
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب ہوپ کے سینئر ترین حج آرگنائزر سابق الیکشن کمشنر و سابق چیئرمین اکاؤنٹ کمیٹی السفیر ٹریول کے چیف ایگزیکٹو الحاج شیخ اختر حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہو گئے۔ 11ستمبر کو حاجی کیمپ میں انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا خدمت گروپ کے چیئرمین سلمان طاہر نومنتخب ایگزیکٹو ممبر سعید احمد ملک، امتیاز الرحمن چوہدری، چیئرمین یونائٹیڈ گروپ چوہدری عادل صبور، چیئرمین فاؤنڈر شاہد رفیق نے شیخ اختر کی حج ٹریڈ کے لیے خدمات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہیں ذبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور شیخ اختر کی وفات کو ٹرید کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔
انتقال