اوورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں،قاسم خان سوری 

 اوورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں،قاسم خان سوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 برسلز (این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی، پاکستان کیلئے لڑی جا رہی اقتصادی جنگ کا ہراول دستہ ہیں، اسی لیے وزیراعظم عمران خان ملک کے اندر اور باہر بار بار اس احساس کو اْجاگر کرتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین دارالحکومت برسلز میں تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے دیئے گئے ایک عشایئے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حقیقت میں یہ آپ ہیں جو پاکستان کی اقتصادی جنگ لڑ رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی آپ لوگ محنت کی قدر اور فلاحی ریاست کے تصور سے بھی آشنا ہیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایک ایسا شخص پاکستان کا وزیراعظم ہے جو خود اوورسیز رہا ہے اسی لیے ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر انہیں ملکی ترقی میں باقاعدہ حصہ دار بنایا جائے اور اوور سیز کی مثبت سوچ کو پاکستان کے اندر فلاحی ریاست کی اس تشکیل میں معاون بنایا جا سکے جس کیلئے وزیراعظم عمران خان بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔قاسم خان سوری نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اوورسیز میں دلچسپی کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اوورسیز اپنی حق حلال کی کمائی وطن کے اندر لے کر آتے ہیں، باہر نہیں لے جاتے۔وزیراعظم نہ صرف کرکٹ سے اپنی کمائی وطن لے کر گئے بلکہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں اس محنت کی کمائی کا حساب بھی دیا۔
قاسم سوری 

مزید :

صفحہ آخر -