وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام 

 وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا عالمی یوم جمہوریت پر پیغام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت ہی مساوی انسانی حقوق کی ضامن ہے اور کسی بھی معاشرے میں مساوات کیلئے جمہوریت ضروری ہے۔ جمہوریت عوام کو اقتدار میں شراکت دار بناتی ہے۔سماجی و معاشی ارتقاء کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری امر ہے اور پاکستان تحریک انصاف ملک میں جمہوری اقدار اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعویدار لیکن جمہوری اقدار کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو عرصہ دراز سے جمہوری حق سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیری عوام کو جمہوری حق دینے کی بجائے ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے اور عالمی برادری کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات پر فوری نوٹس لینا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
 پیغام 

مزید :

صفحہ آخر -