سی سی پی او کو خاتون اوربچوں کو بازیاب کرواکے آج عدالت پیش کرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے خاتون اور اس کے بچوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پرسی سی پی او لاہور کو خاتون اور بچوں کو بازیاب کرواکے آج 15ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا،جسٹس عالیہ نیلم نے قیصرا بی بی کی درخواست پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پرسی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر نے عدالت میں پیش ہو کر یقین دہانی کروائی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوگا،عدالت نے سی سی پی اولاہور کے عدالت میں بیان کے بعد مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی،درخواست گزار گزار کی طرف سے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اس کی بیٹی اور بچوں کو اس کے داماد نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے،عدالت حکم کے باوجود انہیں بازیاب نہیں کروایا جارہا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ خاتون اور بچوں کی بازیابی کاحکم دیاجائے۔
بازیابی کا حکم